اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن میں ے پناہ بے ضابطگیاں ہوئیں ،فافن کی رپورٹ جاری

اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن میں ے پناہ بے ضابطگیاں ہوئیں ،فافن کی رپورٹ ...
 اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن میں ے پناہ بے ضابطگیاں ہوئیں ،فافن کی رپورٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں انتخابی عمل کو مانیٹر کرنے والی تنظیم”فافن“ نے اسلام آباد کے حالیہ بلدیاتی الیکشن سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ان انتخابات میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں۔جیو نیوز پر نشر رپورٹ کے مطابق پولنگ عملے نے تربیت یافتہ ہونے کے باوجودغلطیاں کیں اس کے علاوہ الیکشن والے دن چھٹی نہ دینے کا فیصلہ متنازعہ تھا جس کی وجہ سے ہزاروں افراد ووٹ نہ ڈال سکے۔ ہر پولنگ سٹیشن پر اوسطا 5شکایات سامنے آئیں۔ خواتین کو ووٹ سے روکنے کی اطلاعات سامنے آئیں۔ پولینگ شیڈول کو پولنگ سے بہت پہلے ہی پبلک کر دیا گیا جو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے

مزید :

اسلام آباد -