اسلام آباد، بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کی سب سے زیادہ جنرل نشستیں، ن لیگ دوسرے نمبر پر
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف جنرل نشستوں کے معاملے پر ن لیگ کو شکست دینے میں کامیاب رہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل 92 کے مطابق پی ٹی آئی نے اب تک 178جنرل نشستیں حاصل کر لیں اور 17 چیئرمین کی نشستیں پر میدان مارا ہے، ن لیگ نے 124جنرل نشستیں اور 19 چیئرمین اور آزاد امیدواروں نے 65 جنرل نشستیں حاصل کی ہیں۔ پیپلز پارٹی نے 8اور جماعت اسلامی نے 6نشستیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن چیرمین کی 19 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ پی ٹی آئی 17 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبرپر ہے اور 13 نشستوں پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کر لی ہے ،جس کے بعد اسلام آباد کا میئر بنانے میں آزاد امیدوار اہم کر دار ادا کریں گے کیونکہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی میں 2نشستوں کافرق ہے۔