وزیراعظم کے دورہ کراچی پر رابطہ کمیٹی کی تنقید بلاجواز ہے: پرویز رشید

وزیراعظم کے دورہ کراچی پر رابطہ کمیٹی کی تنقید بلاجواز ہے: پرویز رشید
وزیراعظم کے دورہ کراچی پر رابطہ کمیٹی کی تنقید بلاجواز ہے: پرویز رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈسک) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ کراچی پر رابطہ کمیٹی کی تنقید بلاجواز ہے۔ تفصیلات کے مطابق پرویز رشید نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کراچی سے متعلق ہر مسئلے پر ذاتی دلچسپی لیتے رہے ہیں اور دہشت گردی سمیت ہر مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ کراچی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، اس لئے رابطہ کمیٹی کی جانب سے تنقید بلاجواز ہے۔
پرویز رشید نے کہا کہ کراچی کے منتخب نمائندے ذمہ داریاں نبھاتے تو ایسے وقعات نہ ہوتے تاہم اب وزیراعظم کے دورہ کراچی پر تنقید کے بجائے ان کی کاوشوں کو سراہنا چاہئے۔