ن لیگ میں بڑی تبدیلیاں دیکھ رہا ہوں: شیخ رشید
اسلام آباد (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ن لیگ میں بڑی تبدیلیاں دیکھ رہا ہوں، پیپلزپارٹی اور اے این پی بھی دھرنا دے رہی ہے، وزیراعظم اور وزراءمجھ سے استعفی مانگ چکے ہیں، پنجاب پر آج بھی مفاد پرستوں کا قبضہ ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید احمدکا کہنا تھا کہ اربوں روپے کی اووربلنگ کرکے عوام کو لوٹاگیا، ہر طرف سے گو نواز گو عوام کی آواز آرہی ہے، جس ٹیم کا کپتان چور ہو وہ اپنی ٹیم کی طرف کیوں دیکھے گا، جماعت اسلامی، تحریک انصاف کے قریب ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ رحمان ملک نے انہیں کئی بار فون کئے لیکن انہوں نے فون نہیں اٹھایا، انہوںنے رحمن ملک کو خود کہا کہ چور اور چوکیدار میں کیا جرگہ’۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ انہیں عمران خان کے دو جملے بہت پسند ہیں۔ پہلا یہ کہ ”ہارتا وہ ہے جو ہار مان لیتا ہے “اور دوسرا یہ کہ ”گدھے کو لائنیں مار کر زیبرا بنایا ہوا ہے“۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایاز صادق کا دور دوسرے سپیکروں کے دور سے خراب دور ہے، اسمبلی کے اندر کروڑوں روپے کی کرپشن ہوئی ہے، قوم کو طاہرالقادری سے مایوسی ہوئی۔