غداری کیس،ایمرجنسی نفاذمیں شریک افرادکاریکارڈ عدالت میں طلب

غداری کیس،ایمرجنسی نفاذمیں شریک افرادکاریکارڈ عدالت میں طلب
غداری کیس،ایمرجنسی نفاذمیں شریک افرادکاریکارڈ عدالت میں طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل کو ایمرجنسی کے نفاذ میں شریک ملزمان کے حوالے سے تحریری نکات جمعرات تک پیش کرنے کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق غداری کیس کی سماعت جسٹس طاہرہ صفدر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سنگین غداری کیس کی سماعت کی۔ سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ وہ متفرق درخواست پر ایمرجنسی کے نفاذ میں سابق صدر پرویز مشرف کے شریک ملزمان کے حوالے سے دلائل میں تفصیلی نکات سامنے لانے چاہتے ہیں اس کیلئے مہلت دی جائے۔
عدالت نے فروغ نسیم کو تحریری نکات جمعرات تک پیش کرنے کی اجازت دے دی اور قرار دیا کہ متفرق درخواست پر بحث کیلئے تاریخ بھی دو اکتوبر کو ہی مقرر کی جائے گی۔ پرویز مشرف کی متفرق درخواست میں ایمرجنسی کے نفاذ کیلئے شوکت عزیز کی سمری کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -