پولیس اور رینجرز کا سرچ آپریشن،افغانیوں سمیت49مشتبہ افراد گرفتار

پولیس اور رینجرز کا سرچ آپریشن،افغانیوں سمیت49مشتبہ افراد گرفتار
پولیس اور رینجرز کا سرچ آپریشن،افغانیوں سمیت49مشتبہ افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(صباح نیوز) اسلام آباد پولیس اوررینجرزکی بھاری نفری نے تھانہ ترنول کی حدود میں سرچ آپریشن کیا،سرچ آپریشن کے دوران 8 افغانیوں سمیت 49 مشتبہ افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔ حراست کے دوران گرفتار ملزمان سے مختلف اقسام کا غیرقانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ برآمد کئے گئے اسلحے میں 7 پستول، 3 بارہ بوربندوقیں، 4 رپیٹر گن ، 2 ایس ایم جیز، اوردیگر اسلحہ اور گولیاں شامل ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
ایس پی صدر زون زیشان حیدر کی سربراہی میں سرچ آپہریشن کیاگیا ،شرچ آپریشن سرائے خربوزہ،مدینہ ٹاون ،ڈھوک پراچہ ،ڈھوک عباسی اور اتفاق کالونی میں کیاگیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ روزتھانہ بارہ کہو کے مختلف علاقوں میں بھی پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کیا تھا اور اس دوران کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔

مزید :

اسلام آباد -