حکمرانوں کو دن میں تارے دکھا دیںگے:طاہر القادری
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ حکمرانوں کو دن میں تارے دکھا دیں گے،دھرنے کے شرکاءپرامن رہیں،کارکن کوئی ایسا اقدام نہ کریں جس سے برا تاثر پھیلے۔دھرنے کے شر کاءسے خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ شریف برادران نے اپنا نام جمہوریت اور آئین رکھ لیا ہے ، لوگ اپنے ملک میں عدل وانصاف اور حقوق چاہتے ہیں ، انھوں نے کارکنوں کو خوشخبری دی کہ ہم نے وزیر اعظم ہاﺅس کے گیٹ کا قبضہ حاصل کر لیا ہے ،اب قاتل وزیراعظم کو وزیر اعظم ہاﺅس میں داخل نہیں ہونے دینگے۔انھوں نے کارکنوں کو ہدایت کی بگھوڑے وزیر اعظم کو اس راستے سے ہرگز نہیں گزرنے دینا،کور کمانڈرز کانفرنس میں بھی تشدد کا راستہ نہ اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔علامہ طاہر القادری کا مزید کہنا تھا کہ 17 دن ہو گئے ہیں لیکن ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوئے، حکومت سنجیدہ نہیں اس لیے مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکے،حکمرانوں کا جمہوریت اور آئین میں یقین نہیں ہے ، ہمارے 25 کارکن اب تک شہید ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران دھاندلی کی پیداوار ہیں۔ عمران خان نے دیگ سے صرف 4 دانے چاول کے مانگے لیکن وہ بھی نہ دیئے گئے ، غیرآئینی طریقے سے کرائے گئے انتخابات کیسے ٹھیک ہو سکتے ہیں، ریٹرننگ افسر دھاندلی میں ملوث تھے، کارکنوں نے ایک پتھر بھی پارلیمنٹ ہاﺅس پر نہیں پھینکا۔