وزیراعظم پاکستان کا سری لنکن صدر کو ٹیلی فون، بھائی کے انتقال پر اظہارتعزیت
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے سری لنکا کے صدرمیتھری پالا سری سینا سے چھوٹے بھائی کے انتقال پر تعزیت کااظہار کیا ہے یہ اظہار تعزیت دونوں رہنماؤں میں ٹیلی فونک رابطے کے دوران کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے صدر کے چھوٹے بھائی پری آنتھا سری سینا پر کلہاڑے سے حملہ کیا گیا تھا جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ وفات پا گئے ہیں۔