غازی عبدالرشید قتل کیس ،پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عدالت نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں سابق صدرپرویز مشرف کی ایک روز کیلئے حاضری سے استثنا ءکی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابل وارنٹ گرفتار ی جاری کر دیے ۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج واجد علی نے کیس کی سماعت کی جس دوران طلبی کے باوجود پرویز مشرف نہیں ہوئے اور ان کے وکیل نے طبی بنیادوں پر ایک روز کیلئے حاضری سے استثنا کی دخواست کی جسے عدالت نے مسترد کردیا اور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 27اپریل تک ملتوی کر دی ۔عدالت نے پر ویز مشرف کی جانب سے ایک لاکھ روپے کے جمع کروائے گئے مچلکے بھی بھی ضبط کر لیے ہیں ۔
یا د رہے کہ گزشتہ سماعت پر پرویز مشرف کے قابل ضمانت ورنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے ،عدالت نے وارنٹ تعمیل کے باوجود پرویز مشرف کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا ۔