نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے گورنر ہاﺅس مری پہنچ گئے
مری (ڈیلی پاکستان آن لائن)نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کیلئے گورنر ہاﺅس مری پہنچ گئے ،تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی مری میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات میں وفاقی کابینہ کے حوالے سے مشاورت اور اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے،شاہد خاقان عباسی کی وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد سابق وزیراعظم سے پہلی ملاقات ہو گی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی شرکت کرینگے۔