پیپلز پارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی نے عزیر بلوچ کی وفاداری کا حلف اٹھایا تھا :نبیل گبول
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نبیل گبول نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ایم پی ایز نے عزیر بلوچ کی جانب سے لیاری میں دیے گئے عشایئے میں حلف اٹھایا تھا کہ وہ عزیز بلوچ کے وفا دار رہیں گے پیپلز پارٹی کے نہیں ۔
اے آر وائے نیوز کے پروگرام ” آف دی ریکارڈ “ میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ 2008سے قبل عزیر بلوچ کا جرائم کی دنیا سے کوئی تعلق نہیں تھا اور وہ ہر روز ایم این ایز اور ایم پی اےز کے دفاتر میں بیٹھا ہوتا تھا۔ٹنڈو الہٰ یار میں اس کی زمین تھی جہاں وہ پانی کا کنکشن لگوانے کے لیے میرے پاس استدا ءلے کر آیا تھا کہ وزیر اعلیٰ سے میرا یہ کام کر وا دیں ۔ان کا کہنا تھا کہ عبدالرحمان بلوچ کے قتل سے چھ ماہ پہلے عزیر بلوچ اس کے گروپ میں شامل ہوا اور اس کا نام چوری اور ڈکیتی کی چھوٹی چھوٹی وارداتوں کی ایف آئی آرز میں آتا تھا ۔ رحمان بلوچ کے مرنے کے بعد اس کے کمانڈرزنے 2009میں اسے لیاری گینگ وار اور پیپلز امن کمیٹی کا سربراہ بنا یا۔نبیل گبول کا کہنا تھا کہ لیاری میں کوئی بھی پیپلز پارٹی کے بغیر نہیں چل سکتا تھا کیونکہ اس وقت ایک نعرہ تھا کہ جس کو لیاری میں رہنا ہے اس کے لیے جیے بھٹو کا نعرہ لگانا لازمی تھا۔عزیر بلوچ سرینڈر کرنے کے لیے تیار تھا لیکن ذوالفقار مرزا نے اسے کہا کہ سرینڈر کرنے کی بجائے اس کے لیے کام کرو۔ ان کا کہنا تھا کہ غزیر بلوچ کو ایک دن کا دس کروڑ روپے بھتہ آتا تھا جس میں سے کتنے زرداری ہاﺅس جاتے تھے اس کے بارے میں وہ کچھ نہیں بتا سکتے ۔