بھارت کا پاکستان سے کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی دینے کا پھر مطالبہ

بھارت کا پاکستان سے کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی دینے کا پھر مطالبہ
بھارت کا پاکستان سے کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی دینے کا پھر مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت نے پاکستان میں گرفتار اپنے جاسوس کل بھوشن یادیو تک ایک بار پھرقونصلر رسائی مانگ لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے ساتھ قیدیوںکی فہرستوں کے تبادلے کے بعد بھارتی حکومت نے پاکستان سے کل بھوشن یادیو اور لڑکی سے دوستی پر غیرقانونی طریقے سے پاکستان داخل ہونے کی کوشش میں گرفتار نہال انصاری تک قونصلر رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان کی طرف سے بھارت کی تحویل میں ایسے افراد جو وطن واپسی کے اہل ہیں، کی قومیت کی تصدیق کے منتظر ہیں ۔ واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ سال مارچ میں بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو کو بلوچستان سے گرفتار کیا تھا۔

مزید :

اسلام آباد -