بھارت میں قیدروبینہ سے متعلق رپورٹ کل تک وزارت داخلہ کوپیش کی جائے،وزیرداخلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن) وزارت داخلہ نے ربینہ سے متعلق معلومات کیلئے نئی دہلی میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ قائم کرلیا، ایک دن میںرپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ چودھری نثار کی ہدایت پربھارتی شہر نئی دہلی میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن سے ربینہ نامی خاتون سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے رابطہ کر لیا گیا ہے۔ جبکہ وزیرداخلہ نے ہدایت کی ہے کہ کل تک خاتون کی تمام تر معلومات وزرات داخلہ کو ارسال کر دی جائیں۔ابتدائی معلومات کے مطابق روبینہ کا تعلق موسی کالونی کراچی یا حیدر آباد سے بتا جاتا ہے۔وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا کہ روبینہ کاجوایڈریس ملاہے،نادراوہاں سے حقائق معلوم کرے اور جلد از جلد رپورٹ پیش کرے ۔
واضح رہے کہ ر وبینہ 6 نومبر 2011 سے سینٹرل جیل کوٹ بلوال جموں میں زیر حراست ہے جوکہ اپنے شوہر کیساتھ علاج کیلئے بھارت میں آئی تھی اور اس کا شوہر تمام کوائف لیکر فرار ہوگیا تھا۔