افتخار چوہدری کے خلاف دھاندلی کے ثبوت نہیں اس لیے انہیں کمیشن میں طلب نہیں کیا : جہانگیر ترین

افتخار چوہدری کے خلاف دھاندلی کے ثبوت نہیں اس لیے انہیں کمیشن میں طلب نہیں ...
افتخار چوہدری کے خلاف دھاندلی کے ثبوت نہیں اس لیے انہیں کمیشن میں طلب نہیں کیا : جہانگیر ترین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ جب تک سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے خلاف ثبوت نہیں ہوں گے انہیں جوڈیشل کمیشن میں نہیں بلا سکتے  اس لیے ابھی تک انہیں طلب نہیں کیا۔ نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن میں سیاسی نہیں قانونی کیس لڑ رہے ہیں اس لیے تمام معاملات کو قانونی طریقے سے حل کرنا ہو گا ۔ عام انتخابات 2013 ءکے حوالے سے تحریک انصاف کے رہنماءکا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کسی بھی حلقے میں 5 فیصد تک اضافی بیلٹ پیپر بھجوا سکتی ہیں لیکن ان انتخابات میں 10 فیصد سے بھی زیادہ بیلٹ پیپر بھجوائے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ اضافی بیلٹ پیپر چھاپنے کے معاملے کے ثبوت اکٹھے کیے جا رہے ہیں جو جلد جوڈیشل کمیشن میں پیش کریں گے ۔ اسمبلیوں سے غیر حاضری کے بعد تنخواہیں لینے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی اس معاملے پر غور کر رہی ہے اور اس کے بارے میں حتمی فیصلہ کل کیا جائے گا ۔