سانحہ اٹک میں ملوث ملزم انعام اللہ گرفتار
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سانحہ اٹک کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جس کے تحت پولیس نے کاروائی کر کے حملے میں ملوث ایک اور مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار انعام اللہ کا تعلق خضرو کے علاقے سے ہے ۔سانحہ اٹک میں صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ سمیت بیس افراد شہید ہوئے تھے ۔