وزیراعظم سمجھ چکے ہیں ،مزید لوٹ مار چھپانا ممکن نہیں :جہانگیرترین

وزیراعظم سمجھ چکے ہیں ،مزید لوٹ مار چھپانا ممکن نہیں :جہانگیرترین
وزیراعظم سمجھ چکے ہیں ،مزید لوٹ مار چھپانا ممکن نہیں :جہانگیرترین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف سمجھ چکے ہیں کہ مزید لوٹ مار چھپانا ممکن نہیں ہے ،دہشتگرد شہریوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں ،وزیراعظم ضمیر خریدنے نکلے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی کالا شاہ کاانٹرچینج کے افتتاح پر کی گئی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہناتھا کہ نوازشریف کی تقریر سے ثابت ہو گیا کہ تحریک انصاف کی سمت درست ہے ،پاکستان مارچ ناکام بنانے کیلئے وزیراعظم نے 24کروڑ روپے کا اعلان کیا ،دہشتگرد شہریوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں ،وزیراعظم ضمیر خریدنے نکلے ہیں ۔

مزید :

اسلام آباد -