پارلیمنٹ ہاﺅس میں کالے اور سفید بکروں کا صدقہ ، خصوصی دعا بھی کی گئی

پارلیمنٹ ہاﺅس میں کالے اور سفید بکروں کا صدقہ ، خصوصی دعا بھی کی گئی
پارلیمنٹ ہاﺅس میں کالے اور سفید بکروں کا صدقہ ، خصوصی دعا بھی کی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی )پارلیمنٹ ہاﺅس میں صدقے کےلئے دو بکرے پہنچا دیے گئے ،بکروں کا صدقہ نکالنے کے بعد خصوصی دعا بھی کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق پیر کی سہ پہر پارلیمنٹ ہاﺅس میں صدقے کےلئے کالے اور سفید رنگ کے دو بکرے لائے گئے ، بکروں کایہ صدقہ اس لئےدیا گیا کہ موسم گرما میں بجلی کے آلات اور بھاری مشینری میں کوئی نقص پیدا نہ ہو اوربجلی کی فراہمی بغیر کسی تعطل کے جاری رہے اور ایئرکنڈیشنڈ سسٹم میں کوئی خرابی پیدا نہ ہو۔ اس مقصد کےلئے دو بکروں کا صدقہ نکالا گیا جس کے بعد دعا کی گئی ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ایوان صدر اور پی آئی اے میں بھی بکرے ذبح ہو چکے ہیں۔سابقہ دور میں ایوان صدر میں بکروں کا صدقہ اس وقت کے صدر آصف علی زرداری کی سلامتی جبکہ پی آئی اے میں طیاروں کے سفر کے دوران محفوظ رہنے کےلئے صدقہ دینے کی روایت قائم ہوئی ۔ اب پارلیمنٹ ہاﺅس میں موسم گرما میں بجلی کی بھاری مشینری کو کسی نقص سے محفوظ رکھنے کے لئے بکروں کا صدقہ نکالا گیا ۔

مزید :

اسلام آباد -