استعفوں کی منظوری ، شیخ رشید اور ایاز صادق کے درمیان دلچسپ مکالمہ
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے درمیان دلچسپ مکالمہ دیکھنے میں آیا ۔
اسمبلی کے اجلاس کے دوران تقریر کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شکر ہے انہوں نے تحریک انصاف کے ساتھ استعفیٰ نہیں دیا تھا ورنہ سپیکر قومی اسمبلی ان کا استعفیٰ 2 منٹ میں منظور کر لیتے ۔ اس بات کا جواب دیتے ہوئے سپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ شیخ رشید 2 منٹ کی بات کرتے ہیں لیکن وہ ایسے کاموں میں ایک سیکنڈ لگاتا ہوں ۔
شیخ رشید احمد نے سوال کیا کہ اگر وہ استعفیٰ دے دیتے تو ان کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا ۔ اس سوال کے جواب میں سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وہ ان کے ساتھ بھی وہی سلوک کرتے جو انہوں نے تحریک انصاف کے ساتھ کیا تھا ۔