وزیر اعظم کی عوام دوست پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں: چودھری برجیس طاہر

وزیر اعظم کی عوام دوست پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں: ...
وزیر اعظم کی عوام دوست پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں: چودھری برجیس طاہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی سے متعلق وزیر اعظم کے وژن اورمسلم لیگ (ن) کی عوام دوست پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، پاکستان کے آج کے حالات 2013 ء کے حالات سے یکسر مختلف ہیں، 2013 ء میں ملک میں دہشت گردی عروج پر تھی اور ملک معاشی لحاظ سے ڈیفالٹ کرنے کے درپے تھا لیکن وزیراعظم کے وژن اور حکومت کی مخلص کوششوں کی بدولت پاکستان کے حالات یکسر تبدیل ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:حکومت پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام اور عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی: رانا تنویر حسین

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے برجیس طاہر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی میں خاطر خواہ کمی کا اعتراف عالمی سطح پربھی کیا جارہا ہے اور چند ایک مستند عالمی جریدوں کے مطابق 2016ء کا سال ء پچھلے سولہ سالوں میں پاکستان کے لیے محفوظ ترین سال ثابت ہوا اور اس امر کا اعتراف کیا گیا کہ کراچی سمیت پاکستان کے تمام علاقے امن وامان کے حوالے سے انتہائی محفوظ ہو چکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ معاشی اعتبار سے بھی ملک انتہائی مستحکم پوزیشن اختیار کر چکا ہے ،زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں،پاکستان کی سٹاک مارکیٹ خطے کی بہترین سٹاک مارکیٹ بن چکی ہے اور ہمارے وزیر خزانہ کو جنوبی ایشیاء کے بہترین وزیر خزانہ ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے 2017ء پاکستان کی تاریخ کا خوشحال ترین سال ثابت ہو گا، پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت ہونے والی سرمایہ کاری کے ثمرات جلد عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔

مزید :

اسلام آباد -