آئی ایم ایف کی جائزہ رپورٹ جاری ، پاکستان دنیا کے 10 بہترین ممالک میں شامل
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) آئی ایم ایف کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان دنیا کے 10 بہترین ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق معاشی حوالے سے کیے گئے سروے میں عالمی مالیاتی ادارہ نے اپنی جائزہ رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستان بھی دنیا کے 10 بہترین ممالک میں شامل ہو گیا ہے ۔ آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ پاکستان معای ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ملک میں معاشی بحران کے خدشات بہت کم ہو گئے ہیں ۔ آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ اس ترقی کے پیش نظر پاکستان دنیا کے 10 بہترین ممالک کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوا ہے ۔