سینیٹ الیکشن : عمران خان کل پشاور روانہ ہوں گے
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سینیٹ الیکشن سے قبل 2 روز کے لیے کل پشاور روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق بتایا گیا ہے کہ عمران خان سینیٹ الیکشن کے لیے کل پشاور کے لیے روانہ ہوں گے جبکہ چیئرمین تحریک انصاف پشاور میں 2 روز قیام بھی کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اس دوران اتحادی جماعتوں سے رابطے بھی کریں گے اور سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدواروں سے ملاقات بھی کریں گے۔
عمران خان کا پرویز رشید کے چیلنج کا جواب ، درباری رشید رقم لینا ثابت کر یں، سیاست چھو ڑ دوں گا