کورکمانڈر کانفرنس سے قبل کچھ جرنیلوں کی ملاقات، خفیہ ٹیپ سنی گئی ، دماغ ٹھیک کرنے کیلئے اوزار تیارکرلیے گئے: عارف حمید بھٹی

کورکمانڈر کانفرنس سے قبل کچھ جرنیلوں کی ملاقات، خفیہ ٹیپ سنی گئی ، دماغ ٹھیک ...
کورکمانڈر کانفرنس سے قبل کچھ جرنیلوں کی ملاقات، خفیہ ٹیپ سنی گئی ، دماغ ٹھیک کرنے کیلئے اوزار تیارکرلیے گئے: عارف حمید بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیاہے کہ کورکمانڈرکانفرنس سے قبل کچھ جرنیلوں نے ملاقات کی ہے جس دوران خوفناک گفتگوکی ایک ریکارڈنگ سنی گئی جس میں ایک سیاسی جماعت نے اپنے لوگوں کو اہم ترین ادارے سے متعلق نامناسب الفاظ کا استعمال تیز کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ اپوزیشن کے ایک صفحے پر آجانے کی صورت میں دماغ ٹھیک کرنے کے لیے اوزا تیار کرلیے گئے ہیں ۔
اے آروائے نیوز کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے عارف حمید بھٹی کا کہناتھاکہ ٹیپ میں ایک سیاسی جماعت نے اپنے کچھ سیاسی جنہیں عمران خان درباری کہتے ہیں کے ذمے لگایاہے کہ اہم ترین ادارے کیخلاف نامناسب الفاظ کا استعمال تیز کریں ، ملاقات میں وزیراعظم پاکستان ، خواجہ آصف اور ایک خاتون وزیرکی کچھ گفتگوبھی زیربحث آئی ، جس قسم کے الفاظ استعمال کیے گئے ، وہ قومی مفاد میں نہیں کہنے چاہیں ۔
عارف حمید بھٹی کے مطابق اس میٹنگ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور اگر اپوزیشن ایک صفحے پر آجائے تو جن لوگوں کا دماغ خراب ہے ، ان کا دماغ ٹھیک کرنے کے لیے اوزار تیار کرلیے گئے ہیں اور سیاستدانوں کے دماغ کا آپریشن کرنے کیلئے جوچیزیں ضروری ہوتی ہیں ، لوگ سمجھ سکتے ہیں ۔ اُن کاکہناتھاکہ وہ غریب آدمی ہیں ، نماز روزہ اور بچوں کی روٹی کمانا فرض ہے ، اس لیے وہ ڈر کر زیادہ بات نہیں کرناچاہتے اور نہ ہی کورکمانڈر کانفرنس پر کوئی بات کریں گے کیونکہ نوٹسز کا زمانہ ہے ، کبھی عدالت تو کبھی پیمرا سے نوٹس آجاتاہے ۔