مکہ مکرمہ پر میزائل حملہ کرنے والے ابرہہ جیسے انجام سے دوچار ہوں گے:پاسبان حرمین شریفین کونسل

مکہ مکرمہ پر میزائل حملہ کرنے والے ابرہہ جیسے انجام سے دوچار ہوں گے:پاسبان ...
مکہ مکرمہ پر میزائل حملہ کرنے والے ابرہہ جیسے انجام سے دوچار ہوں گے:پاسبان حرمین شریفین کونسل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاسبان حرمین شریفین کونسل کے مرکزی راہنماؤں مولانا رانا نصراللہ خان ،مولا نا شکیل الرحمن ناصر ،پروفیسر مولانا عبد الرحمن لدھیانوی ،پروفیسر مطیع اللہ باجوہ ،الشیخ محمد زیبر عقیل ،مولانا حافظ امان اللہ مدنی ،ڈاکٹر حافظ شہباز حسن ،طارق محمود چوہدری ،ابو عبداللہ فاروقی ،علامہ زاہد ہاشمی الازہری ،شیخ نعیم بادشاہ اور دیگر نے مشترکہ بیان میں کہاہے مکہ مکرمہ پر میزائل حملہ کرنے والے ابرہہ جیسے انجام سے دوچار ہوں گے،مکہ مکرمہ پر حملے کی کوشش سے عالم اسلام کی آنکھیں کھل جانی چاہیں،حوثیوں اوران کے سرپرستوں کی بے جا وکالت کرنے والے اپنے موقف پر نظر ثانی کریں،امت مسلمہ حرمین شریفین کے دشمنوں کے مقابلے میں اٹھ کھڑی ہو، میزائل حملہ ناکام بنانے پر عرب اتحاد بالخصوص سعودی حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔

انہوں نے حوثیوں کی جانب سے مکہ مکرمہ پر میزائل داغنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے ابرہہ کے ہاتھیوں والے لشکر کا طرز عمل قراردیتے ہوئے کہا کہ بیت اللہ شریف پر میزائل حملہ کرنے والوں کا انجام ابرہہ اور اس کے لشکر والا ہوگا ، اس حملے سے عالم اسلام کی آنکھیں کھل جانی چاہیں اور حوثی باغیوں اور ان کے سرپرستوں کی بے جا وکالت کرنے والوں کو اپنے طرز عمل پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ان راہنماؤں نے امت مسلمہ سے اپیل کی کہ وہ بیت اللہ کے دفاع کے لیے اٹھ کھڑی ہو اور خادم حرمین شریفین کی مکمل حمایت کا اعلان کرے۔

مزید :

اسلام آباد -