ممکنہ ماورائے آئین اقدامات سے متعلق کیس کی سماعت آج پھر ہو گی

ممکنہ ماورائے آئین اقدامات سے متعلق کیس کی سماعت آج پھر ہو گی
 ممکنہ ماورائے آئین اقدامات سے متعلق کیس کی سماعت آج پھر ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں ممکنہ ماورائے آئین اقدامات سے متعلق کیس کی سماعت آج پھر ہو گی۔کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سر براہی میں 4 رکنی بنچ کررہاہے۔سپریم کورٹ نے منگل کو مسئلہ حل کرنے کے لیے تمام پارلیمانی جماعتوں کو نوٹس بھیجنے کافیصلہ کیا اور عوامی تحریک سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو بدھ تک کے لیے نوٹس جاری کیا تھا۔ چیف جسٹس ناصر الملک نے ریمارکس دیئے تھے کہ ہم اس معاملے کو ایسے نہیں چھوڑیں گے بلکہ مکمل حل کریں گے۔چیف جسٹس نے تحریک انصاف سے رابطوں کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ زندگی میں صرف ایک دفعہ عمران خان سے ملے ہیں اور اس ملاقات میں زاہد حامد اور دیگر دو رہنماءبھی موجود تھے ۔

مزید :

اسلام آباد -