انتہا پسندی کے خاتمے میں میڈیا کا اہم کردار ہے ،ضابطہ اخلاق پر اتفاق رائے مثبت پیش رفت ہے: نواز شریف
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی ا ور انتہا پسندی کے خاتمے میں میڈیا کا اہم کردار ہے ،الیکٹرانک میڈیا کے ضابطہ اخلاق پر اتفاق رائے مثبت پیش رفت ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف سے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے ملاقات کی جس میں ملکی صورتحال اور میڈیا کے ضابطہ اخلاق پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے الیکٹرانک میڈیا کے لئے عرفان صدیقی کی سربراہی میں قائم ضابطہ اخلاق کمیٹی کی خدمات کو سراہا۔وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے امید ہے ضابطہ اخلاق پر سنجیدگی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا ۔