اسحاق ڈار کی وزیراعظم سے ملاقات، ایم کیو ایم کے استعفوں کے معاملے پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کی وزیراعظم سے ملاقات، ایم کیو ایم کے استعفوں کے معاملے پر تبادلہ ...
اسحاق ڈار کی وزیراعظم سے ملاقات، ایم کیو ایم کے استعفوں کے معاملے پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو ایم کیو ایم کے استعفوں کے معاملے پر اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے اسحاق ڈار نے ملاقات کی جس دوران ایم کیو ایم کے استعفوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے وزیراعظم کو ایم کیو ایم سے مذاکرات کی صورتحال سے آگاہ کیا جس پر وزیراعظم اسحاق ڈار کو خصوصی ہدایات جاری کیں ۔ ذرائع کے مطابق ویراعظم نواز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ایم کیو ایم کے استعفوں کے معاملے میں اپنا کردار ادا کریں۔