بنکوں کو غیر قانونی ادائیگیاں پوسٹل سروسز میں 2.82 ارب کا نیا سکینڈل بے نقاب

بنکوں کو غیر قانونی ادائیگیاں پوسٹل سروسز میں 2.82 ارب کا نیا سکینڈل بے نقاب
بنکوں کو غیر قانونی ادائیگیاں پوسٹل سروسز میں 2.82 ارب کا نیا سکینڈل بے نقاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) پوسٹل سروسز میں 2 ارب 82 کروڑ روپے کرپشن کا ایک نیا سکینڈل سامنے آیا ہے نئے کرپشن سکینڈل کے مطابق پاکستان پوسٹ کے افسران نے کمرشل بنکوں سے لیا گیا اربوں روپے کے قرضوں کی ادائیگی میں 2ارب 82 کروڑ 24 لاکھ 9 ہزار روپے سے زیادہ بنکوں کو فراہم کر دیئے۔ پاکستان پوسٹ کمرشل بنکوں کو مجموعی طورپر 25 ارب 47 کروڑ 49 لاکھ روپے کی ادئیگی کر چکی ہے جس میں 2 ارب 82 کروڑ روپے سے زائد ادا کئے گئے ہیں۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق پاکستان پوسٹ کے افسران نے اربوںروپے کی ادائیگی کے وقت وزارت خزانہ کو نہ بتایا اور نہ اعتماد میں لینے کی زخمت گوارا کی تھی۔ دستاویزات کے مطابق یہ قرضے ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹ 13 ارب روپے کے خریدے گئے تھے جبکہ زائد ادائیگی 51 کروڑ کی گئی ہے جبکہ سپیشل سیونگ سرٹیفیکیٹ بھی 9 ارب روپے کے خریدے گئے تھے اصل اخراجات 11 ارب 29 کروڑ جبکہ زائد ادائیگی 2 ارب 29 کروڑ روپے کی کی گئی ہے جبکہ پوسٹ انتظامیہ نے سیونگ بنک میں ایک ایسا اکاﺅنٹ بھی کھلوارکھا ہے جس میں 65 کروڑ روپے ڈیپازٹ ہیں اس پر 25 ملین زائد ادا کئے ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی اس اہم سکینڈل کی بھی تحقیقات کرے گی۔

مزید :

اسلام آباد -