پانامہ کیس کا متوقع فیصلہ ،تحریک انصاف نے 7 اپریل کو اسلام آباد میں ورکرز کنونشن طلب کر لیا ،کارکنوں کو بھر پور شرکت کی ہدایت

پانامہ کیس کا متوقع فیصلہ ،تحریک انصاف نے 7 اپریل کو اسلام آباد میں ورکرز ...
پانامہ کیس کا متوقع فیصلہ ،تحریک انصاف نے 7 اپریل کو اسلام آباد میں ورکرز کنونشن طلب کر لیا ،کارکنوں کو بھر پور شرکت کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے  بنی گالہ میں 7 اپریل کو ورکرز کنونشن  طلب کر لیا ، کارکنوں کو بھرپور تیاری کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 7 اپریل بروز جمعہ کو بنی گالہ میں ورکرز کنونشن طلب کر لیا ، چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان ورکرز کنونشن سے  اہم خطاب کریں گے۔ کنونشن میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنان شرکت کریں گے۔ پی ٹی آئی نے کارکنوں کو کنونشن میں بھر پور شرکت کرنے کی ہدایت کی ہے، دوسری طرف کہا جا رہا ہے کہ پانامہ کیس کے متوقع فیصلے کے حوالے سے عمران خان ورکرز کنونشن میں کارکنوں کو اہم ہدایات اور اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔

مزید :

اسلام آباد -