جمہوریت کے خلاف سازش کرنے والے عمران خان دوغلے ثابت ہوئے : پرویز رشید
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پریس کانفرنس کا رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ جمہوریت کے خلاف سازش کرنے والے عمران خان دوغلے ثابت ہوئے ہیں ۔
میڈیا کو جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ہونے والے دھرنوں کے دوران ملکی تاریخ کی بد ترین دوغلی پالیسی چلی تھی جس نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا تھا ۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کو سمجھ جانا چاہیئے کہ کسی کی عزت اچھال کر عزت نہیں ملتی اس لیے وہ بھی اس طرز سیاست سے باز رہیں ۔