ہندومیرج بل منظور،ایک پاکستانی ہندوہونے پر فخر محسوس کررہاہوں: ڈاکٹر رمیش کمار

ہندومیرج بل منظور،ایک پاکستانی ہندوہونے پر فخر محسوس کررہاہوں: ڈاکٹر رمیش ...
ہندومیرج بل منظور،ایک پاکستانی ہندوہونے پر فخر محسوس کررہاہوں: ڈاکٹر رمیش کمار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینٹ نے بھی ہندومیرج بل کی منظوری دیدی جسے اقلیتی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے پاکستان میں رہنے والے ہندوﺅں کیلئے نئے سال کا تحفہ قراردیااور کہاکہ بل کی منظوری کے بعدآج ہمیں پاکستانی ہندوہونے پر خوشی ہے۔
سینٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق نے مشترکہ طورپر ہندومیرج بل کی منظوری دی جبکہ قومی اسمبلی پہلے ہی نومبر 2016ءمیں اس بل کی منظوری دے چکی ہے ۔اس بل کے نفاذ کے بعد ہندو کمیونٹی شادیاں رجسٹرڈ اور علیحدگی کے لیے عدالتوں میں اپیل کرسکیں گے ۔ اس بل کے بعد نکاح نامے کی طرح ہندﺅوں کے ثبوت کے طورپر شادی پرت کی اجازت دیدی گئی جبکہ طلاق یافتہ یا علیحدگی اختیار کرنے والے افراد دوبارہ شادی کرسکیں گے ، بل کی شق 17کے مطابق ’ ایک ہندوبیوہ اپنے شوہرکی موت کے چھ ماہ بعداپنی مرضی کے مطابق دوبارہ شادی کرسکتی ہے ‘۔ ایم کیوایم کی سینیٹر نسرین جلیل کی زیرصدارت ہونیوالے سینٹ کمیٹی کے اجلاس میں بل بحث کیلئے پیش کیاگیاتھا، بل کی منظوری کیساتھ ہی کمیٹی روم نمبر چار شور سے گونج اٹھاکیونکہ سنیٹرز اور مختلف وزارتوں سے تعلق رکھنے والے حکام نے ڈیسک بجاناشروع کردیئے ۔

نیو ائیر منا کر میں جیسے ہی گھر لوٹا تو میری بیٹی شویتا نے ایسا کام کر دیا جو کبھی خواب میں نہ سوچا تھا ،بیٹی اور گھر کی حالت نے سب کو نہ صرف ہکا بکا بلکہ جذباتی کر دیا :امیتابھ بچن

اس بل پر سینیٹر اعتزازاحسن کاکہناتھاکہ بل آئین کی روح کے مطابق ہے ، یہ اسلام کے بھی منافی نہیں کیونکہ اسلام بھی اقلیتوں کے تحفظ پر زور دیتاہے ۔

مزید :

اسلام آباد -