وزیراعظم نوازشریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات‘پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم میاں نواز شریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے ملاقات کی جس میں پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات میں سہیل امان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فضائیہ کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔وزیراعظم میاں نوازشریف نے پاک فضائیہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا حکومت پاک فضائیہ کی ضروریات سے بخوبی آگاہ ہے جنہیں ہرصورت پورا کیا جائیگا۔