پرویز رشید کاسابق وزیراعظم کو جھک کر سلام، گھٹنوں کو ہاتھ لگایا

پرویز رشید کاسابق وزیراعظم کو جھک کر سلام، گھٹنوں کو ہاتھ لگایا
پرویز رشید کاسابق وزیراعظم کو جھک کر سلام، گھٹنوں کو ہاتھ لگایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی) سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت پہنچے تو کمرہ عدالت میں پہلے سے موجود پارٹی رہنماﺅں نے ان کا استقبال کیا اور احتراماً تمام پارٹی رہنما کھڑے ہوگئے۔ سینیٹر پرویز رشید نے نواز شریف کو جھک کر سلام کیا اور ان کے گھٹنوں کو ہاتھ بھی لگایا۔ سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق‘ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب‘ دانیال عزیز‘ طلال چوہدری‘ امیر مقام ‘ سینیٹر مشاہد اللہ‘ محسن شاہ نواز رانجھا‘ طارق فضل چوہدری اور دیگر رہنما بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

مزید :

اسلام آباد -