عدالت اعظمی کے 5 ججوں نے نااہل قرار دیا اس کو اہل بنانے کی کوشش کی گئی، کوئی نااہل شخص کسی جماعت کا سربراہ نہیں ہونا چاہیے:شیخ رشید
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کور ٹ کے فیصلے کے خلاف ترمیم کی گئی ،تاریخ میں ایسی نظیر نہیں ملتی ،نا اہل کو اہل بنا لیں تو نا اہلوں کا جمعہ بازار لگ جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ آئین میں ترمیم فوج اور عدلیہ کو پیغام ہے کہ ہم ہیں ،ہم نہیں مانتے کسی ادارے کو ۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اپنے وکلا کے ذریعے آئین سے شق نکالنے کے خلاف پٹیشن دائر کی ہے، جسے سپریم کورٹ کے 5 ججوں نے نااہل قرار دیا اس کو اہل بنانے کی کوشش کی گئی، بنیادی بات یہ ہے کہ کوئی نااہل شخص کسی جماعت کا سربراہ نہ ہو۔شیخ رشید نے کہا کہ چور اور ڈاکووں کا ساتھی ڈاکو ہوتا ہے، ان کو پارٹی میں کوئی بھی قابل بندہ نظرہی نہیں آتا، تاریخ میں ایسی نظیر نہیں ملتی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ترمیم کی گئی ہو لہٰذا نااہل کو اہل بنالیں تو نااہلوں کا جمعہ بازار لگ جائے گا۔