چین نے پاکستان کو مشکل میں ڈال دیا

چین نے پاکستان کو مشکل میں ڈال دیا
 چین نے پاکستان کو مشکل میں ڈال دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے 2006ء میں پاکستان کے ساتھ فری تجارت کا ایک معاہدہ کیا تھا لیکن اخبار' ایکسپریس ٹریبیون 'کے مطاق   کچھ ہی دیر بعد چین نے دیگر کئی ممالک خصوصاً ایشین گروپنگ کے رکن ملکوں سے ایسے ہی معاہدے کر لیے جس سے پاکستانی کاروباری برادری میں چین سے تجارت کے متعلق عدم دلچسپی پیدا ہو گئی ہے اور بظاہر لگ رہا ہے کہ چین کی مارکیٹ پاکستان کے ہاتھ سے نکل جائے گی۔

گزشتہ روز پاک چین حکام میں فری تجارت کے حوالے سے مذاکرات کا پانچواں دور ہوا جس میں اس خدشے کا بھی اظہار کیا گیا۔ ان مذاکرات کا مقصد فری تجارت کے بعد دونوں ملکوں کی معاشی کارکردگی کا تخمینہ لگانا اورباہمی مفادات کے پیش نظر اس معاہدے میں ضروری ترامیم تجویز کرناہے۔ 3روزانہ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی سربراہی وزارت تجارت کی ایڈیشنل سیکرٹری روبینہ اختر نے کی۔
وزارت تجارت کے ایک سینئر افسر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین نے ہمارے بعد دیگر ملکوں سے فری تجارت کے معاہدے بھی کیے ہیں جن میں ٹیرف(ٹیکس کی شرح) کی شرح پاکستان کے ساتھ معاہدے کی نسبت بہت کم رکھی گئی ہے۔ اب ہماری کوشش ہے کہ چین ہمارے لیے بھی ٹیرف میں کمی لائے۔ مذاکرات کے پہلے روز دونوں وفود نے ٹیرف سمیت مختلف معاملات پر بحث کی۔مذاکرات کے بعد اشاعتی ادارے ’’ایکسپریس ٹریبیون‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے روبینہ اختر نے کہا کہ دونوں ممالک پہلے ہی ٹیرف پر نظرثانی کرنے پر آمادہ ہو چکے ہیں نئے ٹیرف کے مطابق چین پاکستان کو جو مراعات دے گا اسے وہ پاکستان سے نہیں ملیں گی۔

پاکستان کے لیے اب یہ بھی لازمی نہیں ہو گا کہ چین کو ان اشیاء کی تجارت میں بھی مراعات دے جن پر پاکستان ماضی میں رضامندی ظاہر کر چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی بعض تجارتی اشیاء پر ٹیکس کی شرح صفر ہے لیکن ان اشیاء کی جگہ دیگر مصنوعات ،جن کی چین میں وسیع مانگ ہے،کے لیے یہ رعایت لینا ممکن نہیں۔واضح رہے کہ مذاکرات کے پہلے چار مرحلوں میں دونوں ممالک بینکنگ سیکٹر کے حوالے سے کافی پیشرفت کر چکے ہیں جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے بینک سرحد کے آرپار انتہائی نرم شرائط پر اپنی برانچیں کھول سکتے ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

آئی فون ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

مزید :

اسلام آباد -