ای الیون فور میں پراسراردھماکہ ، ایک شخص جاں بحق، 10سے زائد زخمی

ای الیون فور میں پراسراردھماکہ ، ایک شخص جاں بحق، 10سے زائد زخمی
ای الیون فور میں پراسراردھماکہ ، ایک شخص جاں بحق، 10سے زائد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  1. اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارلحکومت کے سیکٹرای الیون فور الفلاح بلڈنگ میں میڈیسن کمپنی کے دفتر میں پراسراردھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 10سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں پمزہسپتال منتقل کیاجارہاہے ۔
    پولیس کے مطابق گولڑہ کے علاقے میں اقبال میڈیسن کی دکان میں پراسراردھماکہ ہوا جس کے بعد وہاں موجود سلنڈر پھٹ گئے اور قریبی موجود ٹرانسفارمر کو بھی آگ لگ گئی ۔ آتشزدگی اور دھماکوں کی وجہ سے عمارت کا بیرونی حصہ منہدم ہوگیاجبکہ قریبی موجود فلیٹس کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ پولیس حکام کاکہناتھاکہ اقبال میڈیسن پرکیمیکل بھی موجود تھا ، دھماکے کی وجوہات کا تعین کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق کیمیکل کی منتقلی کے دوران دھماکہ ہوا جس کے بعد سلنڈراور دیگر اشیاءبھی لپیٹ میں آگئیں ۔ پمزہسپتال کے ترجمان کے مطابق زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے ۔