پمز ، پولی کلینک اور نرم ہسپتال کے ڈاکٹرز ، نرسسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کا احتجاج جا ری
اسلام آباد (آن لائن) پمز ، پولی کلینک کے ڈاکٹروں ،نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری رہا ۔ ایک گھنٹے جاری احتجاج 11 بجے سے 12 بجے تک رہا اس دوران پمز میں صرف ایمرجنسی اور او پی ڈی بند رہی جبکہ تینوں ہسپتال کے ڈاکٹرز ، نرسسز اور پیرامیڈیکل سٹاف پمز میں جمع ہو کر ہیلتھ الاﺅنس کو فوراً دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ کرتے رہے اس موقع پر ڈاکٹرز ،نرسسز اور سٹاف نے مختلف بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جس پر حکومت سے اپیل کی گئی تھی کہ ڈاکٹروں کے ساتھ زیادتی بند کی جائے۔