پارلیمنٹ کی طرف سے اقوام متحدہ کو تنازعہ کشمیر پر منظور قراردادوں کی پاسداری کی یاداشت ایک بار پھر پیش کردی گئی

پارلیمنٹ کی طرف سے اقوام متحدہ کو تنازعہ کشمیر پر منظور قراردادوں کی پاسداری ...
پارلیمنٹ کی طرف سے اقوام متحدہ کو تنازعہ کشمیر پر منظور قراردادوں کی پاسداری کی یاداشت ایک بار پھر پیش کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی) پارلیمنٹ کی طرف سے اقوام متحدہ کو تنازعہ کشمیر پر منظور قراردادوں کی پاسداری کی یاداشت ایک بار پھر پیش کردی گئی ہے۔ اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی حالیہ سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ میں مظلوم کشمیریوں ‘ حریت رہنماﺅں بشمول سید علی گیلانی اور دیگر کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ پارلیمنٹ کے نمائندہ وفد نے یوم یکجہتی کشمیر پانچ فروری کے موقع پر خصوصی پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے تحت سینئر پارلیمنٹرین اعجاز الحق کی قیادت میں اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے مبصر مشن کا دورہ کیا اور کنٹری ڈائریکٹر کو اقوام متحدہ کی مسئلہ کشمیر پر قراردادوں پر عمل درآمد نہ ہونے کے حوالے سے پاکستان کے عوام کی تشویش سے آگاہ کیا۔

اس حوالے سے مبصر مشن کو پارلیمنٹ کی طرف سے مشترکہ یاداشت پیش کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی افواج کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کے ساتھ انتہائی بہیمانہ سلوک کیا جارہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے حالات انتہائی سنگین ہوچکے ہیں ہزاروں لوگوں کو حالیہ چند ماہ میں زخمی کیا جاچکا ہے۔ ڈیڑھ سو سے زائد لوگ شہادتیں پاچکے ہیں۔ سینکڑوں کشمیریوں بشمول بچوں اور خواتین کے خلا ف پیلٹ کے استعمال کرتے ہوئے بینائی چھین لی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کو کشمیر میں پے درپے دریافت ہونے والی اجتماعی قبروں اور نہتی خواتین کی اجتماعی آبرو ریزی کے واقعات کو بھی اس یاداشت میں اجاگر کیا گیا ہے۔ خصوصی پارلیمانی کشمیر کمیٹی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے کے لئے فوری طور پر اقدامات کرے ان قراردادوں کے تحت کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے اور رائے شماری کا انتظام کیا جائے۔

یاداشت میں اقوام متحدہ سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت گری کے ان واقعات کی غیر جانبدارنہ تحقیقات کا انتظام کیا جائے۔ زخمیوں کے علاج معالجہ کے لئے معالجین کی ٹیمیوں کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دی جائے۔ عالمی برادری پر یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ تنازعہ کشمیر کی وجہ سے جنوبی ایشیاءکا امن و سلامتی داﺅ پر لگا ہوا ہے عالمی برادری صورتحال کا احساس کرے اور فوری طور پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کو رکواتے ہوئے افواج کی کشمیر سے بے دخلی کے لئے اقدام کیا جائے۔

مزید :

اسلام آباد -