اگر کوئی تحریک انصاف میں شامل ہو جائے تو کیا اس کے پچھلے گناہ دھل جاتے ہیں : سینیٹر روبینہ خالد
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماءسینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا گزشتہ کافی عرصے سے اپنے کارکنوں کے ساتھ رابطہ نہیں ہے لیکن اگر کوئی پارٹی چھوڑ کر جاتا ہے تو وہ اس کی اپنی مرضی ہے ۔ پیپلز پارٹی کی رہنماءکا کہنا تھا کہ جو کوئی بھی تحریک انصاف میں شامل ہوتا ہے پارٹی چیئرمین اس کی تعریفوں کے پل باندھ دیتے ہیں ۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص پی ٹی آئی میں شامل ہو جائے تو کیا اس کے پچھلے گناہ دھل جاتے ہیں ۔ روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو توڑنے کے لیے باہر سے بھی کوششیں کی جا رہی ہیں لیکن مشکل وقت میں دوستوں کا ساتھ چھوڑا نہیں جا سکتا ۔