نومنتخب سینیٹرز کے لیے صدر مملکت کی جانب سے مبارکباد ، نیک خواہشات کا اظہار کیا

نومنتخب سینیٹرز کے لیے صدر مملکت کی جانب سے مبارکباد ، نیک خواہشات کا اظہار ...
نومنتخب سینیٹرز کے لیے صدر مملکت کی جانب سے مبارکباد ، نیک خواہشات کا اظہار کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سینیٹ انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو صدر پاکستان ممنون حسین کی جانب سے مارک باد دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ممنون حسین کی جانب سے سینیٹ انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے لیے مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے جبکہ پریزیڈنٹ ہاﺅس سے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لیے انتخابی عمل بہت ضروری ہے جبکہ اس دور حکومت میں جمہوریت کے استحکام کا ایک اور مرحلہ طے کر لیا گیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ نو منتخب سینیٹرز ملکی ترقی میں کردار ادا کریں جبکہ جمہوریت کے استحکام کے لیے بھی جدوجہد کرتے رہیں گے۔

زندگی کا سب سے انوکھا الیکشن دیکھ رہا ہوں:خورشید شاہ