جوڈیشل کمیشن نئی تاریخ رقم کر رہا ہے،جمہوریت مضبوط ہو گی: شاہ محمود قریشی

جوڈیشل کمیشن نئی تاریخ رقم کر رہا ہے،جمہوریت مضبوط ہو گی: شاہ محمود قریشی
جوڈیشل کمیشن نئی تاریخ رقم کر رہا ہے،جمہوریت مضبوط ہو گی: شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے نائب چئیرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 میں دھاندلی سے متعلق درخواست پر ٹریبونل کے فیصلے سے ملک میں جمہوریت کی بنیاد رکھی گئی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ این اے 125 میں دھاندلی سے متعلق درخواست پر ٹریبونل کے فیصلے سے ملک میں جمہوریت کی بنیاد رکھی گئی ہے۔ جوڈیشل کمیشن ملک میں تاریخ رقم کررہا ہے جس سے ملکی جمہوریت مضبوط ہوگی۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے سے ملک میں نئی روایات جنم لیں گی۔ خودمختار اور آزاد الیکشن کمیشن وجود میں آئے گا اور آئندہ کوئی من مانے نتائج حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرے گا۔

مزید :

اسلام آباد -