کچھ شرم کرو کچھ حیا کرو، پی ٹی آئی خاتون نے تصویر ایڈٹ کرکے ریلی کو بڑا دکھایا: خواجہ آصف
اسلام آباد (آئی این پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی خاتون رکن نے بدھاپسٹ کی تصاویر کو ایڈٹ کرنے کے بعد اپ لوڈ کرکے پی ٹی آئی کی ریلی کو بڑا دکھانے کی کوشش کی، کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔ اتوار کو وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کی ایک خاتون رکن نے جعلی تصاویر اپ لوڈ کرکے ریلی کو بڑا کرکے دکھانے کی کوشش کی۔ اپ لوڈ کی گئی تصویر بدھاپسٹ کی تھی جسے ایڈٹ کرکے جاری کیاگ یا، دو نمبر فالوورز، دو نمبر تصاویر، کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیاءہوتی ہے۔
A lady frm PTI had to get pics frm Budapest to prove rally was huge. 2 nmbr leader,2nmbr followers,2nmbr pics..koee sharam...Koee haya
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) September 4, 2016
In her overzealousness to portray the PTI Lahore rally as massive, this party leader took the easy way out pic.twitter.com/mn18EfoiLx
— omar r quraishi (@omar_quraishi) September 4, 2016