جہاں انصاف ٹکڑوں میں ہو ،قانون بے چارا کیا کرے گا؟،پاکستان میں دولت مند کچھ بھی کرسکتا ہے :رضا ربانی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئر مین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ جہاں انصاف ٹکڑوں میں ہو وہاں پر بے چارا قانون کیا کر سکے گا؟،پاکستان میں دولت مند ہی طاقتور ہے اور کچھ بھی کر سکتا ہے ۔
ڈالر 10 پیسے کے اضافے کے بعد 106 روپے 75 پیسے کا ہوگیا
تفصیلات کے مطابق سینیٹر رضاربانی کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں قانون کو نافذ کرنے کے لیے پانچ معیار ہیں، دیکھ لیں اگر آرٹیکل چھ بنتا ہے،یہاں تو عدالت ملزم کو بلاتی ہے مگر وہی ملزم عدالت آنے کی بجائے بیرون ملک چلا جاتا ہے۔ کیا ہمارا معاشرہ اور قوم آگے بڑھنے کے بجائے پیچھے جارہے ہیں؟ مارشل لا ء کے دور میں لوگ حق کا نعرہ لگانے سے پیچھے نہیں ہٹے جبکہ اس دور میں عوام نے کوڑے بھی کھائے تھے۔انہوں نے کہا کہ اکبر بگٹی قتل کا مقدمہ درج ہوتا ہے، وزیرداخلہ عدالت جاتے ہیں لیکن بعد میں بری ہوجاتے ہے۔جس جگہ انصاف ہی ٹکڑوں میں ہوگا وہاں قانون بے چارا کیا کرسکتا ہے؟،یہ معاشرہ ایسا ہے جہاں پر انصاف 4یا 5ٹکڑوں میں بٹا ہوا ہے جبکہ پاکستان میں صحافیوں نے جتنی قربانیاں دیں اس کی مثال نہیں ملتی جبکہ جمہوریت کی جدوجہد بھی صحافیوں کی مرہون منت ہے ۔