دھوکہ دہی سے پاکستان آنے والے امریکی شہری کوملک بدر کرنے کی وجوہات منظر عام پر آگئیں

دھوکہ دہی سے پاکستان آنے والے امریکی شہری کوملک بدر کرنے کی وجوہات منظر عام ...
دھوکہ دہی سے پاکستان آنے والے امریکی شہری کوملک بدر کرنے کی وجوہات منظر عام پر آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کاغذات میں ہیر پھیر کرکے دھوکہ دہی سے پاکستان آنے والے امریکی شہری کو 2011 میں ڈی پورٹ کرنے کی وجوہات منظر عام پر آگئیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ایف آئی اے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو 2011 میں فتح جنگ میں حساس علاقے میں جانے پر گرفتار کیا گیا تھا ۔ گرفتاری کے دوران اس نے سکیورٹی حکام سے ہاتھا پائی بھی کی تھی جس کے بعد وزارت داخلہ نے 20 مئی 2011 کو اس کا ویزہ منسوخ کرکے 11 جون 2011 کو جاسوسی کے شبہ میں نا پسندیدہ شخصیت قرار دے کر ڈی پورٹ کردیا ۔

وہ امریکی شہری جس کے پاکستان داخلے پر حکومت پابندی لگادی تھی مگر وہ پھر ملک میں داخل ہوگیا لیکن کیسے؟  ایسا انکشاف کہ سکیورٹی اداروں کی بھی ہوائیاں اڑ گئیں
واضح رہے کہ امریکی شہری میتھیو بیرٹ دھوکہ دہی سے جمعہ کے روز دوبارہ ویزہ لے کر پاکستان آیا اور اس نے اپنے دورے کی وجہ خاندانی مسائل بتائے کیونکہ اس نے ایک پاکستانی خاتون سے شادی بھی کر رکھی ہے ۔ میتھیو بیرٹ ویزہ لے کر پاکستان پہنچا تو تھا لیکن ایف آئی اے حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس کو گرفتار کرکے امیگریشن سیل منتقل کردیا جبکہ اسے ویزہ جاری کرنے والوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -