سینیٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنماءفرحت اللہ بابر کی 3 تحاریک منظور کر لیں
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنماءفرحت اللہ بابر کی 3 تحاریک منظور کر لی ہیں اور یہ تینوں بل پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس کیلئے بھیج دئیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فرحت اللہ بابر کی جانب سے پیش کی گئی تحاریک سینیٹ کی جانب سے منظور کردہ تین بلز سے متعلق ہے۔ ان میں سے پہلا بل پرائیویٹائزیشن کمیشن میں ترمیم سے متعلق ہے جبکہ دوسرا بل غیرت کے نام پر قتل میں ترمیم سے متعلق اور تیسرا بل فوجداری مقدمات میں ترمیم سے متعلق ہے۔