نواز حکومت نے پنجاب کے ایم این ایز پر نوٹوں کی ''بارش'' کر دی: نجی ٹی وی کا دعویٰ

نواز حکومت نے پنجاب کے ایم این ایز پر نوٹوں کی ''بارش'' کر دی: نجی ٹی وی کا دعویٰ
نواز حکومت نے پنجاب کے ایم این ایز پر نوٹوں کی ''بارش'' کر دی: نجی ٹی وی کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ایک نجی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز حکومت نے پنجاب پر اپنا ” قبضہ “ برقرار رکھنے کےلئے پنجاب کے تمام ایم این ایز پر نوٹوں کی بارش کردی ہے۔ اے آر وائی کے پروگرام ” خبر سے خبر تک “ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نواز شریف نے پنجاب کے تمام ایم این ایز کو دو ،دو کروڑ کا ڈویلپمنٹ فنڈ جاری کیا ہے جو کہ سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔

یاد رہے پیپلز پارٹی کے دور میں چیف جسٹس افتخار چوہدری نے ارکان اسمبلی کو فنڈز جاری کرنے پر پابندی لگا دی تھی اور ن لیگ نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کو بہت سراہا تھا۔ میزبان نے دعویٰ کیا کہ پنجاب کے148ایم این ایز کو2,2کروڑ روپے جاری ہوئے ہیں جن میں پی ٹی آئی کے6ارکان سمیت شیخ رشید اور پرویز الٰہی بھی شامل ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ فنڈز صرف پنجاب کے ارکان اسمبلی کو ہی جاری کئے گئے ہیں اور سندھ،بلوچستان،خیبر پختونخواہ کے ارکان اسمبلی منہ دیکھتے ہی رہ گئے۔

ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر ایم این ایز کو ہی ترقیاتی فنڈز جاری کرنے ہیں تو بلدیاتی انتخابات کس لئے ہورہے ہیں ؟ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے فنڈز کےلئے کچھ نہیں رکھا گیاہے دوسری طرف خیبر پختونخواہ میں صوبائی حکومت نے بلدیاتی اداروں کےلئے اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز رکھے ہیں۔