پی آئی اے نجکاری، جلدبازی سے اشارے کسی کو نوازنے کی جانب جا رہے ہیں، احتیاط کریں: خورشید شاہ

اسلام آباد

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری میں جلد بازی سے اشارے کسی کو نوازنے کی جانب جا رہے ہیں، حکومت احتیاط کرے۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنماءخورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کو خدانخواستہ گرانے کی بات نہیں کر رہے لیکن جب وقت آتا ہے تو آپ حکمران بن جاتے ہیں، اپنے لئے سوچتے ہیں عوام کیلئے نہیں، پی آئی اے کی نجکاری میں جلدی کیوں؟ کیا کسی کو نوازنے کی بات ہو رہی ہے؟ اشارے اسی طرف جاتے ہیں، احتیاط کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک مسلم برادر ملک میں وزیراعظم کے دوست سیف الرحمان بھی مقیم ہیں، کئی دوست ایوان میں موجود ہیں جو سیف الرحمان کے نام سے چڑتے ہیں۔