پاک چین اقتصادی راہدی سے پاکستان 20برس آگے بڑھے گا:احسن اقبال
اسلام آباد(یوا ین پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی چوہدری احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہدی سے پاکستان کم ازکم 20برس کی جست لگائے گا اس کے مغربی روٹ پر کوئی ابہام نہیں صرف سیاسی وجوہات کی بنا پر اعترافات کیے جارہے ہیں، نجی ٹی وی سے انٹرویو میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک کے حوالہ سے وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا تھا اس وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پر ویز خان خٹک سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی شریک ہوئے تھے وہاں پر اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کے حوالہ سے انہیں جو بھی خدشات تھے ان کا ازالہ کیا گیا اور وزیر اعظم نے انہیں یقین دہانی کروائی اور ایک میکنزم بھی قائم ہو گیا جس میں وزیر اعظم کی سربراہی میں تمام وزراء اعلیٰ اور دیگر وزراء شامل ہوں گے جو اس منصوبہ کی نگرانی کریں گے میں سمجھتا ہوں کہ جب پوری قومی قیادت کا اتفاق ہوگیا ہے اس کے بعد اس منصوبہ پر کسی قسم کا تنازعہ کھڑا کرنا ملک کے لیے بہتر نہیں یہ پاکستان کے لیے اللہ تعالیٰ نے بہت بڑا موقع دیا ہے اگر اقتصادی راہداری سے ہم فائدہ اٹھائیں تو پاکستان تقریباً 20سال آگے بڑھ جائے گا اور اس میں کسی قسم کا تاثر دینا کہ مغربی روٹ اس منصوبہ کا حصہ نہیں غلط ہے ان کا کہنا تھا کہ لانگ ٹرم ٹرانسپورٹ کے حوالہ سے نقشے ویب سائٹ پر بھی جاری کیے ہیں ان کا کہنا تھا کہ یہ نقشے صرف پاکستان نہیں بلکہ چین اور پاکستان دونوں کی جانب سے جاری کیے ہیں یہ منصوبہ سیاست سے بالاتر ہے یہ ہماری آنے والی نسلوں کی امانت ہے اس خطہ میں مقابلہ ہے اگر ہم اس پر کسی قسم کا تغافل برتیں گے یا آپس میں انتشار کا شکار ہوں گے تو یہ راستے کی اور ملک سے بھی نکل سکتے ہیں اگر کوئی اس پر کسی قسم کا تنازعہ کھڑا کرتا ہے تو مجھے نہیں معلوم وہ کس ایجنڈے کے تحت کھڑا کر رہا ہے اس کا کوئی جواز نہیں۔