افغانستان سے 11 خود کش بمبار پاکستان میں داخل، لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں حملہ کرسکتے ہیں
اسلام آباد(آن لائن) انٹیلی جنس ایجنسی اور پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان سے 22 روز قبل 11 خودکش حملہ آور پاکستان میں داخل ہوئے، جن میں سے 2 نے خیبر پختونخوا میں حالیہ خود کش حملے کیے۔انٹیلی جنس اور پولیس ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خان سجنا گروپ سے ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں اور ان کے پاکستان میں داخل ہونے سے متعلق معلومات انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) نے حاصل کی اور اس حوالے سے متعلقہ حکام کو آگاہ کیا۔ذرائع نے بتایا کہ خود کش بمبار پنجاب بالخصوص لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں حملہ کرسکتے ہیں۔