نیا پارٹی صدر منتخب کر کے آگاہ کیا جائے، الیکشن کمیشن نے ن لیگ کو نوٹس جاری کر دیا

نیا پارٹی صدر منتخب کر کے آگاہ کیا جائے، الیکشن کمیشن نے ن لیگ کو نوٹس جاری کر ...
نیا پارٹی صدر منتخب کر کے آگاہ کیا جائے، الیکشن کمیشن نے ن لیگ کو نوٹس جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) میاں نوازشریف کی نااہلی کے بعد مسلم لیگ ن کو ایک اور زوردار جھٹکا لگ گیا اور الیکشن کمیشن نے پارٹی کو نیا صدر منتخب کرنے کی ہدایت کردی۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے مسلم لیگ ن کو جاری نوٹس میں کہاگیا ہے کہ عدالت عظمیٰ نے نوازشریف کو آرٹیکل 62/1fکے تحت قراردیاتھا اور پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ 2002ءکے تحت نااہل شخص کوئی نشست یا عہدہ نہیں رکھ سکتا لیکن ریکارڈ کے مطابق نوازشریف تاحال مسلم لیگ ن کے صدر ہیں ،مسلم لیگ ن انٹراپارٹی الیکشن کروا کر نئے صدر کا چناﺅ کرے اورا س ضمن میں الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا جائے ۔

مزید :

اسلام آباد -