اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا
اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔آئیسکو اعلامےہ کے مطابق سالانہ تعمیراتی اور مرمتی کاموں کے باعث (آج) بدھ کو صبح 9 بجے سے دن 2 بجے تک جھاٹلہ، ملکوال، مین بازار فیڈرز، صبح 8 بجے سے دن 2 بجے تک پی ٹی وی 2-، انڈسٹریل، کٹاریاں، G-10 سیکٹر، ہولی فیملی، نیو یونائیٹڈ اسٹیل مل، ایم حسین مل، انڈسٹریل II-، فضل اسٹیل مل، کراچی کمپنی، اتحاد اسٹیل مل، انڈسٹریل III- فیڈرز، صبح 9 بجے تا دن 1 بجے تک مورگاہ، رحمت آبادI-، گلستان کالونی، جہانگیر روڈ فیڈرز، صبح 9 بجے تا دن 2 بجے تک بنی گالا(چک شہزاد)، ڈپلومیٹک ، علی پور، کھنہ ایسٹ، G-8، اتھہال، E-8 نیوی، G-10/3، کیرج فیکٹری فیڈرز اور گردو نواح کے علاقے متاثر ہوں گے تاہم کام جلد مکمل ہونے کی صورت میںبجلی کی سپلائی مقررہ وقت سے پہلے بھی بحال ہوسکتی ہے۔